لیاری گینگ وار،سرغنہ عذیر بلوچ مزید دو مقدمات میں بری

Jan 29, 2021 | 15:20:PM
لیاری گینگ وار،سرغنہ عذیر بلوچ مزید دو مقدمات میں بری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) کراچی کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کو مزید دو مقدمات میں بری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جوڈیشل کمپلیکس میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے خلاف قتل کے دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر دونوں مقدمات میں عذیر بلوچ کو بری کر دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ عذیر بلوچ کسی اور کیس میں نامزد نہ ہو تو فوری رہا کیا جائے۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف بلوچ نامی شہری کے قتل کا الزام تھ۔

خیال رہےملزم عذیر بلوچ کے خلاف تھانا بغدادی اور کلاکوٹ میں مقدمات درج تھے اور ان کے خلاف مقدمات 2004 میں درج کیے گئے تھے۔خیال رہے کہ عذیر بلوچ اب تک 8 مقدمات میں بری ہوچکا ہے اور عذیر بلوچ کے خلاف مزید 60 مختلف کیسز  زیر سماعت ہیں۔