موٹروے ایم ٹو یکم اور 2 مارچ کو بند کرنے کا اعلان

Feb 29, 2024 | 23:59:PM
موٹروے ایم ٹو یکم اور 2 مارچ کو بند کرنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (وقاص احمد) بجلی کی تار کی انسٹالیشن کے باعث موٹروے ایم ٹو یکم اور 2 مارچ کو بند رہے گی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق 220کےوی الیکٹریسٹی وائر انسٹالیشن کی وجہ سے موٹروے ایم ٹو یکم اور 2 مارچ 2024 کو ٹریفک کے لیے بند رہے گی، موٹروے ایم ٹو یکم  اور 2 مارچ کو شیخوپورہ کی حدود میں صبح 10 سے دوپہر 12بجے ٹریفک کو وقفے وقفے سے چلایا جائے گا، لاہور سے اسلام آباد جانے والےمسافروں کو شیخوپورہ کے قریب 15  سے 20 منٹ ٹریفک کو دونوں جانب سے روک دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 2مارچ کو عام تعطیل کا اعلان

ترجمان موٹروے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ 220کےوی الیکٹریسٹی وائر انسٹالیشن کے دوران مسافروں کی رہنمائی کے لیے 2 پیٹرولنگ گاڑیاں خصوصی طور موجود رہیں گی، انسٹالیشن کو 6 فیز میں مکمل کیا جائے گا، ہر فیز میں ٹریفک 15 سے 20 منٹ تک بند رہے گی، مزید معلومات کے لیےہیلپ لائن 130 سے مدد لی جا سکتی ہے۔