اڈیالہ جیل میں قیدی کے ہاتھوں قیدی قتل، انتظامیہ نے ذہنی مریض قرا ر دے دیا

Feb 29, 2024 | 18:01:PM
اڈیالہ جیل میں قیدی کے ہاتھوں قیدی قتل، انتظامیہ نے ذہنی مریض قرا ر دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)اڈیالہ جیل میں قیدی کے ہاتھوں قیدی قتل،اڈیالہ جیل انتظامیہ نے جیل میں قتل کرنے اور ہونے والے قیدیوں کو ذہنی مریض قرار دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل انتظامیہ نے جیل میں قتل کرنے اور ہونے والے دونوں قیدیوں کو ذہنی مریض قرار دے دیا ، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب ذہنی امراض کے سیل نمبر 8 میں قید محمد حسن نے مگ توڑ کر نوک بنائی اور دیوار سے اینٹ نکال لی,ملزم محمد حسن نے اپنے سیل میں سوئے ہوئے دوسرے قیدی اعجاز ربانی کے سر میں اینٹ مار دی,ملزم محمد حسن نے مزید دو قیدیوں حماد علی اور شیراز احمد کو بھی اینٹ مار کر زخمی کیا، تینوں زخمیوں کو ہسپتال روآنہ کیا، اعجاز ربانی زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گیا،واقعے کی انکوائری جاری ہے انکوائری مکمل ہونے کے بعد مزید قانونی کاروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی کنگز کے 13پلیرز فوڈ پوائزننگ کا شکار، آج نئے کھلاڑی میدان میں اتارے جانے کا امکان