سینیٹ سے 11 نشستیں خالی ،سینیٹر تاج حیدرنے جلد از جلد انتخابات کیلئےچیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا

Feb 29, 2024 | 16:01:PM
سینیٹ سے 11 نشستیں خالی ،سینیٹر تاج حیدرنے جلد از جلد انتخابات کیلئےچیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)سینیٹ سے 11 نشستیں خالی ہوگئیں ۔سینیٹر تاج حیدرنے سینیٹ کی گیارہ خالی نشستوں پر جلد از جلد انتخابات کرانے کیلئےچیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا ۔

    سینیٹ سے استعفوں کے بعد گیارہ نشستیں خالی ہوگئی ہیں ۔پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر تاج حیدر نے خالی نشستوں پر انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے،خط کے متن کے مطابق اس وقت سینیٹ آف پاکستان کی گیارہ نشستیں خالی ہیں،  سینیٹ نامکمل ہے اور تعداد میں کمی تقریباً 10 فیصد ہے، الیکشن ایکٹ کا سیکشن 127 سینیٹ کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات سے متعلق ہے۔

ضرورپڑھیں:قومی اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا ،سپیکر،ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کل ہوگا

 سینیٹر تاج حیدر کی جانب سے لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اسی ایکٹ کا سیکشن 107 سینیٹ کے تمام انتخابات کا طریقہ کار بتاتا ہے، انتخابی شیڈول کے ہر مرحلے کو مکمل کرنے کے لیے ایک دن سے زیادہ کا وقت نہیں دیا جاتا،  سینیٹ کی مذکورہ خالی نشستوں پر جلد از جلد انتخابات کرائے جائیں۔
 سینیٹر یوسف رضا گیلانی،سینیٹر جام مہتاب، سینیٹر نثار کھوڑو،سینیٹر غفور حیدری،سینیٹر سرفراز بگٹی، سینیٹر نزہت صادق، سینیٹر صادق سنجرانی، سینیٹر شہزادہ عمر، سینیٹر مرحوم رانا مقبول، سینیٹر شوکت ترین اور سینیٹر انوار الحق کاکڑنے سینیٹر شپ سے استعفیٰ دیا ہے۔