پہلی بار 8 لاکھ سے زائد کا شتکاروں نے کسان کارڈ حاصل کر لیے

Dec 29, 2025 | 18:36:PM
پہلی بار 8 لاکھ سے زائد کا شتکاروں نے کسان کارڈ حاصل کر لیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) ملک کی تاریخ میں پہلی بار 8 لاکھ سے زائد کا شتکاروں نے کسان کارڈ حاصل کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق ایک سال میں کاشتکاروں کو 250 ارب کے بلاسود قرضوں کا ناقابل تردید ریکارڈ سامنے آگیا، پنجاب بھر میں چھوٹا کاشتکار وزیراعلیٰ مریم نواز کی بےمثال کسان کارڈ  سکیم سے مستفید ہوا۔

کاشتکاروں نے آڑھتی کی بجائے کسان کارڈ کے ذریعے، کھاد، بیج، پیسٹی سائیڈ خریدنے کو ترجیح دی۔ 20فیصد کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے ڈیزل خریدا، ادھار اور سود سے بچ گئے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کا کاشتکار پورے ملک کا محسن ہے جس کی محنت کا بدلہ نہیں چکا سکتے، کاشتکار بھائیوں کیلئے تمام وسائل حاضر ہیں اور زرعی ترقی کو انتہا پر لے کر جانا چاہتے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کاشتکار کو خوشحال دیکھنا میرا خواب ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  راولپنڈی میں دفعہ 144 میں 31 دسمبر تک توسیع کردی گئی