ہم برائیڈل کیٹیورویک میں اینکرزوہیب سلیم بٹ کی بطورشوسٹاپردبنگ انٹری
زوہیب سلیم بٹ نے معروف فیشن ڈیزائنرعلی ذیشان کاخوبصورت جوڑاپہن کرریمپ پر واک کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)عروسی فیشن عام طور پرسال میں دوبار بدلتا ہے اورہردُلہن نئے ٹرینڈزمیں دلچسپی رکھتی ہے،پاکستانی عروسی ملبوسات کی بیرون ملک بھی پسندیدگی بڑھی ہے،وقت کے ساتھ عروسی ملبوسات میں ڈیزائنرزنے طرح طرح کی تبدیلیاں کی ہیں،وضع قطع اوربناوٹ میں بھی جدت آگئی ہے،ڈیزائنرز کی جانب سے ڈھولک،مایوں،مہندی،بارات اور ولیمہ کے لئے الگ الگ ملبوسات تیارکئے جا رہے ہیں۔
لاہور کے مقامی ہوٹل میں گزشتہ دنوں تین روزہ ہم برائیڈل کیٹیورویک 2025منعقد ہوا جس کے لئے پنڈال کو خوب صورتی سے سجایا گیا تھا،تینوں روز مختلف ڈیزائنرز کی مہندی،بارات اور ولیمہ کے لئے خوب صورت برائیڈل کولیکشنز پیش کی گئیں،اس دوران معروف ماڈلزاور نامور فنکاروں کے ساتھ ساتھ سٹی 42 گروپ کے معروف اینکرزوہیب سلیم بٹ نےبھی ریمپ پر بطورشوسٹاپرواک کی اورسماں باندھ دیا۔

زوہیب سلیم بٹ نے برائیڈل کیٹیور ویک 2025 کے 23ویں ایڈیشن کے تیسرے اور آخری روز شومین آف پاکستانی فیشن انڈسٹری علی ذیشان تھیٹراسٹوڈیوکاخوب صورت جوڑاپہن کرریمپ پر واک کی،بلاشبہ یہ تین روزہ برائیڈل ویک کاسب سے خوب صورت سیگمنٹ تھاجس میں ابرار الحق کی جاندارپرفارمنس نے بھی خوب رنگ جمایا۔

یہ بھی پڑھیں:یہ ادا یہ ناز یہ انداز آپ کا؛لاہور میں سجاتین روزہ ہم برائیڈل کیٹیورویک2025
علی ذیشان کاہرجوڑااپنی انفرادیت لئے ہوئے تھا،ڈیزائن میں کری ایٹویٹی ان کے ہرجوڑے کو مقبول بناتی ہے جس میں روایت کوبھی جدیدٹرینڈز کے ساتھ ہم آہنگ کرکے پیش کیا گیا ،کولیکشن کوجاذب نظر بنانے کے لئے رنگوں اورفیبرک کابہت خوبصورتی اور مہارت سے استعمال کیاگیا۔