اسلام آبادبار انتخابات کیلئے انتخابی ضابطہ اخلاق جاری،کئی پابندیاں عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر وڑائچ)اسلام آباد بار ایسوسی ایشن انتخابات کے باعث سخت پابندیاں نافذکردی گئیں۔
اسلام آبادبارایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے انتخابی ضابطہ اخلاق چیئرمین الیکشن بورڈ قاضی رفیع الدین نےجاری کیاہے۔
الیکشن مہم کے دوران لنچ، ناشتہ، ڈنر اورہائی ٹی پر پابندی عائد کر دی گئی،اس کے علاوہ امیدواروں اور سپورٹرز کی جانب سے الیکشن ڈے پر اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائدکردی گئی ہے۔
وکلاء کے گھروں میں جاکر ووٹ اور سپورٹ پر کنوینس کرنے پر پابندی عائدکردی گئی ہے،امیدواروں کو کچہری اور جوڈیشل کمپلیکس سے انتخابی بینرز، پینافلیکس اور سٹیکرز ہٹانے کا حکم دے دیاگیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:بقائی میڈیکل یونیورسٹی کی بانی اورممتاز ماہر تعلیم پروفیسرزاہدہ بقائی کاانتقال
امیدواران باہمی ملاقات، خط و کتابت اور وزٹنگ کارڈ کے ذریعے انتخابی مہم چلا سکتے ہیں،الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر امیدوار کو الیکشن کیلئے نااہل اور بار میں ریفرنس بھیجا جائے گا۔