بقائی میڈیکل یونیورسٹی کی بانی اورممتاز ماہر تعلیم پروفیسرزاہدہ بقائی کاانتقال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بقائی میڈیکل یونیورسٹی کراچی کی بانی اورممتاز ماہر تعلیم پروفیسرزاہدہ بقائی انتقال کر گئیں۔
ممتاز ماہرِ تعلیم اوربقائی یونیورسٹی کراچی کی بانی پروفیسرزاہدہ بقائی کے انتقال سے تعلیمی اور طبی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

پروفیسرزاہدہ بقائی ایک وژنری شخصیت تھیں جنہوں نے ایک خواب کو حقیقت میں بدل کر ایک معتبر طبی درسگاہ بقائی میڈیکل یونیورسٹی کی بنیاد رکھی،انہوں نے طب کے شعبے میں شاندارخدمات انجام دیں اور ہزاروں طلبہ کی تربیت کی، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:انڈونیشیا میں نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 16 افراد چل بسے
پروفیسرزاہدہ بقائی کو آج شام بقائی میڈیکل یونیورسٹی سپرہائی وے ٹول پلازہ کے قریب سپردکیاجائے گا،شرکت کرنے والے 136نارتھ ناظم آباد بلاک بی میں جمع ہونگے۔