سہیل آفریدی کو لاہور میں نعروں کا جواب دینے والا کوئی نہیں ملا: عظمیٰ بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پنجاب کی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو لاہور میں نعروں کا جواب دینے والا کوئی نہیں ملا۔
عظمیٰ بخاری نے اتوار کی شام سوشل پلیت فارم ’ایکس ‘ ایک پوسٹ کی جس میں ایک یوزر کی پوسٹ کی ہوئی ایک ویڈیو کلپ کو شئیر کیا گیا تھا۔ اس ویدیو کلپ میں خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو غالباً لاہور سے واپسی کے موقع پر ایک سڑک پر چند گاڑیوں کے قافلے اور کچھ ساتھیوں کے ساتھ نعرے لگاتے دکھایا گیا تھا۔ سہیل آفریدی کے دورہ لاہور پرتبصرہ کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا، "ماشاللہ سٹریٹ موومنٹ کل رات سے بنگلہ دیش کی تصویریں لگا کر خوش ہو رہی تھی۔دن کی روشنی میں پول کھل گیا ان کو کوئی نعروں کا جواب دینے والا بھی نہ ملا۔"
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے سہیل آفریدی پر طنز کرتے ہوئے کہا، " بس بہت سیر کر لی پاکستان کے یورپ لاہور کی اب واپس تشریف لے جائیں۔"
عظمیٰ بخاری نے کہا، "اب سیر ہو گئی۔ اب جائیں، لاہور کو سکھ کا سانس لینے دیں۔ پروٹوکول میں لاہوردیکھ لیا، اب خیبر پختونخوا کے لوگوں کی بھی داد رسی کر لیں اور واپس جاکر اُن کی بھی سن لیں۔"
ماشااللہ سڑیٹ موومنٹ ،کل رات سے بنگلہ دیش کی تصویریں لگا کے خوش ہو رہے تھے،آج دن کی روشنی میں پول کھل گیا،کوئی نعروں کا جواب دینے والا بھی نا ملا
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) December 28, 2025
بہت سیر کرلی پاکستان کے یورپ لاہور کی ،اب خدا کے لیے واپس تشریف لے جائیں اور لاہور کو سکھ کا سانس لینے دیں،بہت پروٹوکول میں لاہور دیکھ… https://t.co/3Z7cMZCIAh
خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی تین دن مسلسل لاہور میں رہے۔ اتوار کی شام لاہور سے واپس جانے سے پہلے سہیل آفریدی نے الزام لگایا تھا کہ پنجاب کی حکومت نے ان کی لاہور آمد سے پہلے سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کیا اور ان کے دورہ کے دوران ان کی تمام سرگرمیوں سے عوام کو دور رکھا۔