وزیر تجارت گوہر اعجاز کی زیرصدارت اجلاس، سٹیل مل سے متعلق امور زیرغور لائے گئے

Dec 29, 2023 | 21:36:PM
وزیر تجارت گوہر اعجاز کی زیرصدارت اجلاس، سٹیل مل سے متعلق امور زیرغور لائے گئے
کیپشن: وزیر تجارت گوہر اعجاز اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسیم سلطان)وفاقی وزیرتجارت ،صنعت وپیداوارڈاکٹرگوہراعجازکی زیرصدارت گورنرہاﺅس کراچی میں اجلاس ہوا،اجلاس میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اورسٹیل مل سے متعلق امورزیرغورلائے گئے۔
اجلاس میں وفاقی سیکرٹری تجارت صالح فاروقی ،سی ای اوٹی ڈیپ زبیرموتی والا ،سٹیل مل کے سی ای نے شرکت کی،اجلاس میں وفاقی وزیرکوسٹیل مل کی بندش ،تباہی اورابترصورتحال سے آگاہ کیاگیا، اجلاس میں 1982سے 2023 تک آڈٹ کئے گئے پی ایس ایم کی پرفارمنس انڈیکیٹرزکومدنظررکھاگیا،وفاقی وزیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سٹیل ملزکوبحال کیاجاسکتاہے۔
سی ای اوٹی ڈیپ زبیرموتی والانے چوتھی پاک افریقہ ٹریڈڈیویلپمنٹ کانفرنس اور مصرکے شہر قاہرہ میں سنگل کنٹری نمائش سے متعلق آگاہ کیا ،زبیر موتی والا نے کہاکہ اگلے ماہ مصرکے شہرقائرہ میں سنگل کنٹری نمائش اورکانفرنس منعقدہوگی،نمائش اورکانفرنس میں اردن، قطر، سعودی عرب، الجزائر، برکینا فاسو، مالی اور موریطانیہ شرکت کریں گے۔
نمائش میں شرکت کیلئے پاکستان سے 100 سے زائد کاروباری شخصیات کا وفد قاہرہ جائے گا، نمائش میں زراعت، ٹیکسٹائل، انجینئرنگ اور خدمات جیسے بڑے تجارتی شعبوں کا احاطہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی بارش سے متعلق اہم پیش گوئی