ناقص فیلڈنگ آسٹریلیا سے قومی ٹیم کی شکست کا سبب بنی، مصباح الحق

Dec 29, 2023 | 17:35:PM
ناقص فیلڈنگ آسٹریلیا سے قومی ٹیم کی شکست کا سبب بنی، مصباح الحق
کیپشن: مصباح الحق، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و کوچ مصباح الحق نے آسٹریلیا کے ہاتھوں دوسرے ٹیسٹ میں شکست کا ذمہ دارناقص فیلڈنگ کو قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق کپتان و کوچ مصباح الحق قومی ٹیم کی شکست پر مایوس ہو گئے، ان کاکہناتھا کہ میلبورن ٹیسٹ میں قومی ٹیم مجموعی طور پر اچھا کھیلی،میلبورن ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی شکست بدقسمتی ہے۔
سابق کپتان و کوچ نے کہاکہ ناقص فیلڈنگ میلبورن ٹیسٹ میں شکست کا سبب بنی،میچ کی دونوں اننگزمیں اہم موقعوں پر ڈراپ ہونے والے کیچ شکست کا باعث بنے، مصباح الحق کاکہناتھا کہ آسٹریلیا میں کنڈیشنز باقی دنیا کے مقابلے میں مشکل ہوتی ہیں،میرے خیال ہم آسٹریلیا میں سیریز کھیلنے کی پوری تیاری نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں: یکم سے 10جنوری تک سکولوں میں چھٹیوں کا اعلان