عارفوالا؛ پی ٹی آئی کے چودھری نعیم ابراہیم 30 روز کیلئے نظربند

Dec 29, 2023 | 00:16:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد احمد)پاکستان تحریک انصاف کی مشکلات کم نہ ہوئی،عارف والا سے سابق ایم پی اے چودھری نعیم ابراہیم کو کیسز سے ڈسچارج ہونے کے بعد 30 دن کیلئے نظر بند کردیا۔
پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے نعیم ابراہیم کو آج دوسرے کیس میں عدالت پیش کیا گیا،نعیم ابراہیم پر ڈیرے سے ملحقہ رقبہ پر قبضہ کرنیکا کا اینٹی کرپشن تھانہ میں مقدمہ درج تھا انکی لیگل ٹیم کے دلائل سن کرعدالت نے دوسرے مقدمہ میں بھی ڈسچارج کردیا ۔
ضلعی انتظامیہ نے سابق ایم پی اے نعیم ابراہیم کو کمرہ عدالت میں رہا کرنے کی بجائے30 دن کیلئے نظر بند کردیا ،کارکنان نے انکی عدالت میں پیشی کے وقت پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے والہانہ استقبال کرکے نعرے بازی بھی کی۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: