سرفراز احمد کی ناقص کارکردگی، پاکستان پر شکست کے بادل منڈلانے لگے

Dec 29, 2022 | 22:05:PM
سرفراز احمد کی ناقص کارکردگی، پاکستان پر شکست کے بادل منڈلانے لگے
کیپشن: سرفراز احمد
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر  سرفراز  احمدسے کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن کین ولیم سن کا نعمان کی گیند پر اسٹمپڈ مس ہوا، دائیں ہاتھ کے بیٹس مین نے 21 رنز کے انفرادی اسکور پر ملنے والی زندگی پر ناقابل شکست 200 رنز کی اننگز کھیلی، جس سے قومی ٹیم پر شکست کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔

کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز سرفراز نے کین ولیمسن کو آؤٹ کرنے کے دو مواقع ضائع کئے جبکہ  گزشتہ روز بھی سرفراز احمد نے کین ولیمسن کو آؤٹ کرنے کے دو مواقع ضائع کردیئے تھے، وکٹ کیپر  سرفراز  احمد کی اس  ناقص کارکردگی کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کومقابلہ جیتنے کےلئے سخت محنت کرنا ہوگی،اگر صورتحال یہی رہی تو پاکستانی ٹیم ہار سے دوچار ہو گی۔

سرفراز  احمد کی ناقص کارکردگی جبکہ محمد رضوان کو میچ میں موقع نہ دینا سوالیہ نشان بن گیا۔