نیلم منیر نے شو چھوڑ نے کی دھمکی دیدی۔۔۔لیکن کیوں؟

Dec 29, 2021 | 16:34:PM
نیلم منیر نے شو چھوڑنے کی دھمکی دیدی،فائل فوٹو
کیپشن: نیلم منیر نے شو چھوڑنے کی دھمکی دیدی،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)فیضان شیخ کا کہنا ہے کہ  کامیڈی  ہو یا ہوسٹنگ  آسان نہیں ہے، کئی بار  ہمارا ہنسی مذاق بھی مشکل صورتحال پیدا کردیتا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اداکار و میزبان عدیل امجد اور فیضان شیخ حال ہی میں ایک شو میں شریک ہوئے جس دوران انہوں نے میزبان نعمان اعجاز سے گفتگو میں  اپنے کیرئیر اور مختلف واقعات پر بات کی۔ آدی عدیل امجد اور فیضان شیخ نے اداکارہ  نیلم منیر کے ساتھ کیے جانے والے شو سے متعلق ایک انکشاف کیاہے۔

 فیضان شیخ نے انکشاف کیا کہ ایک شو کے دوران اداکارہ ماریہ واسطی بھی ان دونوں سے خاصی ناراض ہوگئی تھیں  تاہم  جب بھی بطور میزبان یہ محسوس ہو کہ  غلطی ہم سے ہوئی تو ہم فوراً معافی مانگ لیتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:    کمسن ملازمہ پر بدترین تشدد۔۔ ڈنڈوں سے وار۔۔دل دہلادینے والی ویڈیو

دوسری جانب شو میں آدی عدیل نے بتایا کہ ایک شو میں اداکارہ  نیلم منیر  بھی ان سے ناراض ہوگئی تھیں،انہوں نے نیلم کے ناراض ہونے کا واقعہ دہراتے ہوئے بتایا کہ ایک شو میں نیلم منیر آئی تھیں  اور دوران شو ایک سیگمنٹ میں ہم نے ان سے سوال کیا کہ انہیں بیٹا پسند ہے یا بیٹی؟

اداکارہ اس سوال پر ناراض ہوگئیں کہ یہ کیسا سوال ہے، میں شو چھوڑ کر جارہی ہوں جس پر پوری ٹیم حیران رہ گئی کہ سوال میں برائی کیا ہے،آدی عدیل نے کہا کہ بعد میں اداکارہ سے انتظامیہ نے معافی بھی مانگی اور شو کا سیگمنٹ دوبارہ سے ہوسٹ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:    دلہن کی’’ارطغرل‘‘ سٹائل میں انٹری۔۔ویڈیو وائرل۔۔ سوشل میڈیا پر چرچے