بالی وڈ اداکاررنبیر اور عالیہ کی شادی؟

Dec 29, 2020 | 23:03:PM
 بالی وڈ اداکاررنبیر اور عالیہ کی شادی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) رنبیر اور عالیہ کی شادی سے متعلق خبروں نے نیا پنڈورابا کس کھو ل کر رکھ دیا ہے ۔جے پور آمدپراداکار جوڑی کے ہمراہ ان کے خاندان کے لوگ بھی تھے جس میں رنبیر کی والدہ نیتو سنگھ بھی شامل ہیں۔ 
تفصیلا ت کے مطا بق بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے ہمراہ خاندان کے افراد کے بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور پہنچنے پر ان کی شادی کی قیاس آرائیاں ہونے لگیں۔گزشتہ دنوں اداکار رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ سے قریبی تعلق کا اعتراف کیا تھا اور انکشاف کیا تھا کہ کورونا کے باعث ان کی شادی نہیں ہوسکی۔ حال ہی میں رنبیر کپور کی سابق گرل فرینڈ دپیکا پڈوکون شوہر رنویر سنگھ کے ہمراہ جے پور پہنچی ہیں اور ان کے ساتھ ایک ہی پرواز میں رنبیر اور عالیہ بھٹ بھی موجود تھیں۔اداکار جوڑی کے ہمراہ ان کے خاندان کے لوگ بھی تھے جس میں رنبیر کی والدہ نیتو سنگھ بھی شامل ہیں۔ خاندان کے افراد کے ہمراہ ہونے پر رنبیر اور عالیہ کی شادی کی خبریں گرم ہوگئی ہیں۔اداکاروں کی جوڑی مشہور فائیو اسٹار ہوٹل میں مقیم جو مہنگی شادیوں کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے ۔