راولپنڈی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی کل ہونے والی سماعت ملتوی  

Aug 29, 2025 | 21:12:PM
راولپنڈی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی کل ہونے والی سماعت ملتوی  
کیپشن: عمران خان، بشریٰ بی بی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی کل ہونے والی سماعت ملتوی کردی گئی۔ 

بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں مقرر تھی۔ عدالتی عملے کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو آگاہ کر دیا گیا۔

عدالتی عملے نے پراسیکیوشن کو بھی توشہ خانہ ٹو کیس ملتوی ہونے سے متعلق بتادیا ہے۔ 

خالد یوسف چودھری کے مطابق آئندہ سماعت کے متعلق وکلاء کو کل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد سے آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:روپے نے ڈالر کو پھر رگڑا دیدیا، قیمت میں مزید کمی