ملک میں چینی کی اوسط قیمت سرکاری ریٹ سے نیچے نہ آسکی
کیپشن: چینی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)ملک میں چینی کی اوسط قیمت سرکاری ریٹ سے نیچے نہ آسکی،وفاقی ادارہ شماریات نےچینی کی قیمتوں کے نئے اعدادو شمار جاری کردیئے۔
چینی کی زیادہ سےزیادہ قیمت195روپےفی کلو پر برقرار ہے،کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگی 195 روپے فی کلو تک چینی خریدنے پرمجبورہیں۔
ملک میں ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں 25 پیسے فی کلو کا مزید اضافہ ریکارڈ کیاگیا، ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر181روپ59پیسے فی کلو ہوگئی ،گزشتہ ہفتےتک چینی کی اوسط قیمت181روپے34پیسےفی کلو تھی۔
رپورٹ کے مطابق ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت143روپے09پیسے فی کلوتھی،پنجاب میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت190 روپےفی کلو تک ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیائی ترقیاتی بینک نے سیلاب متاثرین کیلئے خزانے کے منہ کھول دیئے