جھانوی کپور اورسدھارتھ ملہوترا کی رومانٹک کامیڈی فلم ’پرم سندری‘ آج ریلیز ہو گی

Aug 29, 2025 | 17:27:PM
 جھانوی کپور اورسدھارتھ ملہوترا کی رومانٹک کامیڈی فلم ’پرم سندری‘ آج ریلیز ہو گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی اداکارہ جھانوی کپور اور اداکارسدھارتھ ملہوترا کی رومانٹک کامیڈی فلم ’پرم سندری‘ آج ریلیز ہوگئی۔ فلم کے پہلے شو کے بعد اسے ایکس پر زبردست ریویو ملے ہیں۔ مداحوں نے ’پرم سندری‘ کی تعریف کرتے ہوئے اسے مکمل تفریحی فلم قرار دیا ہے۔ فلمی نقادوں نے اس فلم کو  اچھی ریٹنگ دیتے ہوئے  بہترین میوزیکل فلم قرار دیا ہے۔

بھارت کے بڑی اردو ویب سائٹ کے مطابق پرم سندری کے اوپننگ ڈے کلیکشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے، اینالسٹ سیکنلک کی رپورٹ کے مطابق، جھانوی کپور اور سدھارتھ ملہوترا کی فلم کے لیے ٹکٹ بکنگ 26 اگست کو شروع ہوئی، پہلے 24 گھنٹوں میں 10،000 ٹکٹیں فروخت ہو گئیں۔ ایڈوانس بکنگ کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ فلم پہلے دن 7 سے 10 کروڑ روپے کا کلیکشن درج کر لے گی اور حقیقی اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد اس میں اضافہ متوقع ہے۔اب اگر فلم کے ایکس ریویو کی بات کریں تو ٹریلر کے ریلیز ہونے کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر’ پرم سندری‘ کے بارے میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔ اس کو لے کر حاضرین میں کافی جوش و خروش تھا۔ جیسے ہی فلم کی پہلی جھلک نظر آئی، اس کا موازنہ سال 2013 میں ریلیز ہونے والی چنئی ایکسپریس سے کیا جانے لگا۔ نیٹیزنز نے دیپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان کی فلم چنئی ایکسپریس اور پرم سندری میں کافی مماثلتوں کی نشاندہی کی۔فلم کا پہلا شو دیکھنے کے بعد ایکس پر لوگوں نے اسے سپر ہٹ مسالہ انٹرٹینر قرار دیا ہے۔ فلم نقاد ترون آدرش نے پرم سندری کو ساڑھے تین اسٹار دیے ہیں۔ وہ اپنی پوسٹ میں لکھتے ہیں، یہ ایک تفریحی فلم ہے، جس میں سے زیادہ تر ناظرین پر اچھا اثر چھوڑتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم کا میوزک بہترین ہے جو شائقین پر اچھا اثر چھوڑتا ہے۔نکھل الاس گھلے نے بھی فلم کو ساڑھے تین اسٹاردیئے ہیں۔ کئی سوشل میڈیا یوزر نے فلم کو 4 ریٹنگ دی ہے اور اسے بلاک بسٹر قرار دیا ہے۔ فلم کی شوٹنگ کیرل میں کی گئی ہے اور اس کے ویژول کو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تھائی لینڈ کی وزیر اعظم سینئر فوجی کمانڈر کو دشمن کہنے پر عہدے سے برطرف