موریطانیہ کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 49 ہلاک،100سے زائد لاپتہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)افریقی ملک موریطانیہ کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا واقعہ گذشتہ روز پیش آیا اور کشتی میں کل 160 افراد سوار تھے۔
رپورٹ کے مطابق کشتی الٹنے سے 49 افراد ہلاک ہوئے اور 100 تاحال لاپتا ہیں جب کہ 17 افراد کو ریسکیو بھی کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تارکین وطن کی کشتی ایک ہفتے قتل گیمبیا سے روانہ ہوئی تھی اور کشتی میں سینیگالی اور گیمبیا کے شہریوں سمیت دیگر لوگ بھی سوار تھے۔
یہ بھی پڑھیں:سیلاب کا خدشہ: وزیراعلیٰ سندھ کی دریا کے کناروں پر 500 سے زائد کیمپ قائم کرنے کی ہدایت
حکام کی جانب سے اب تک اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا کہ تارکین وطن کی کشتی کہاں جارہی تھی۔