علی محمد خان اور عادل بازئی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی

Aug 29, 2025 | 14:48:PM
علی محمد خان اور عادل بازئی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر علی محمد خان اور عادل بازئی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوگئے۔

علی محمد خان نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق اور قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور سے استعفیٰ دے دیا۔

انہوں نے سپیکر آفس میں اپنا استعفیٰ جمع کروا دیا۔

دوسری جانب عادل بازئی نے بھی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔ وہ تخفیف غربت اور اوورسیز پاکستانی اینڈ ہیومن ڈویلپمنٹ کمیٹی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کمیٹی کے ممبر تھے۔

عادل بازئی نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کے احکامات پر تمام قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہو رہا ہوں۔

چند روز قبل عمران خان سے جیل میں ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے میڈیا کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سوات کو 2 حصوں میں تقسیم کرکے نیا ضلع بنانے کا فیصلہ

علیمہ خانم نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، ملاقات میں بھائی نے میرے بچوں کا پوچھا کہ کیا انہیں بھی جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ ہم بہنوں کی 4 ماہ بعد بھائی سے ملاقات کرائی گئی، ان کی صحت بہت اچھی ہے تاہم آنکھ پر تھوڑا پریشر محسوس ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے معائنے کیلیے عدالت میں درخواست دیں گے۔