محبت ہوجاتی ہے لیکن محبت کو نبھانا بہت مشکل : مایا علی
شادی زندگی کا بہت بڑا فیصلہ اس کیلئے کنکشن ہونا ضروری ہے، جب کسی کیساتھ وہ کنکشن لگا تو شادی کرلوں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اداکارہ مایا علی نے اپنی محبت سے متعلق لب کشائی کرتے ہوئے کہاہے کہ محبت ہوجاتی ہے لیکن محبت کو نبھانا بہت مشکل ہے۔
اداکارہ مایا علی نے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں اپنے کیرئیر کی جدوجہد، محبت اور شادی سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ کو محبت ہوئی ہے؟ اس پر مایا نے کہا کہ محبت ہوئی ہے اور ہر انسان کو محبت ہوتی ہے، اب یہ دیکھنا پڑتا ہے کہ محبت صحیح انسان سے ہوئی ہے یا غلط انسان سے،محبت آسان نہیں ہے محبت ہوجاتی ہے لیکن محبت کو نبھانا بہت مشکل ہے، میں نے محبت کو نبھانے کی کوشش کی تھی۔
شادی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے مایا علی نے کہاکہ شادی اس لیے نہیں کرنی چاہیے کہ کوئی آپ سے پوچھ رہا ہے کہ شادی کیوں نہیں کی یا عمر گزر رہی ہے شادی کرلو۔
یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ اینی ہتھاوے شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گر گئیں
مایاعلی نے مزید کہا کہ شادی زندگی کا بہت بڑا فیصلہ ہوتا ہے، 2 خاندانوں اور 2 لوگوں کے درمیان بھی اس کیلئے کنکشن ہونا ضروری ہے، جب مجھے کسی انسان کے ساتھ وہ کنکشن لگا تو شادی کرلوں گی۔