افغانستان کو ایشیا کی دوسری بہترین ٹی ٹونٹی ٹیم قرار دینےپر سلمان آغا ہنس پڑے، ویڈیو وائرل

Aug 29, 2025 | 12:14:PM
افغانستان کو ایشیا کی دوسری بہترین ٹی ٹونٹی ٹیم قرار دینےپر سلمان آغا ہنس پڑے، ویڈیو وائرل
کیپشن: افغانستان ،ایشیا، بہترین ٹی ٹونٹی ٹیم، سلمان آغا ہنس پڑے
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کی افغانستان کو ایشیا کی دوسری بہترین ٹی ٹونٹی ٹیم قرار دینے پر مسکراہٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 شارجہ میں سہ فریقی سیریز کے آغاز سے قبل پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے افغانستان کے کپتان راشد خان سے سوال کیا اور افغانستان کو ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم کہا۔

 یہ جملہ سنتے ہی سلمان آغا کے تاثرات فوراً بدل گئے اور وہ مسکرانے لگے، ان کی یہ مسکراہٹ کیمرے کی آنکھ نے فوراً قید کر لی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ 


یاد رہے کہ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شریک ہیں، یہ سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں کھیلی جائے گی، ہر ٹیم ایک دوسرے کے خلاف دو، دو میچز کھیلے گی۔

 افتتاحی میچ میں آج پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے مدمقابل ہوں گی، جبکہ فائنل میچ 7 ستمبر کو ہوگا، اس کے بعد ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔