سائبر حملہ،اڑھائی ارب جی میل اکائونٹس ہیک

Aug 29, 2025 | 11:24:AM
سائبر حملہ،اڑھائی ارب جی میل اکائونٹس ہیک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)دنیا کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی گوگل پر بڑا سائبر حملہ ہوا ہے جس سے 2.5 ارب جی میل صارفین متاثر ہوئے ہیں۔

گوگل کے مطابق یہ حملہ 8 سے 18 اگست کے درمیان کیا گیا جس میں ہیکرز نے کمپرومائزڈ اوپن آتھورائزیشن (OAuth) ٹوکنز استعمال کر کے عالمی سطح پر اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی۔

 یہ حملہ صرف انفرادی جی میل اکاؤنٹس تک محدود نہیں رہا بلکہ سیلز فورس (Salesforce) کے ڈیٹا بیس میں بھی دراندازی کی گئی۔

گوگل تھریٹ انٹیلیجنس گروپ (GTIG) کے مطابق ہیکر گروپ UNC6395 اس واقعے میں ملوث ہے۔

 جو پہلے بھی سیلز فورس کے صارفین کو نشانہ بنانے کے لیے مشہور رہا ہے، ہیکرز نے یہ حملہ سیلز لوفت ڈرفٹ (Salesloft Drift) ایپ کے کمپرومائزڈ ٹوکنز کے ذریعے کیا۔

 اگرچہ انٹرپرائز (Enterprise) سطح کا یہ بریک ختم کردیا گیا ہے، تاہم گوگل نے تمام انفرادی جی میل صارفین کو محتاط رہنے اور فوری حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔