یمن پر اسرائیلی حملے،انصاراللہ سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم احمد غالب جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)یمن میں حوثیوں کی اکثریتی تنظیم انصاراللہ سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم احمد غالب اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہوگئے۔
روسی میڈیاکے مطابق احمد غالب دارالحکومت صنعا کے جنوبی علاقے حدا میں گھر پر ہونےوالی بمباری کے نتیجے میں جاں بحق ہوئے، حملوں میں احمد غالب کے ساتھ3 ساتھی بھی مارے گئے۔
انصاراللہ نے احمد غالب کو پچھلے سال 10 اگست کو وزیراعظم مقرر کیا تھا، وہ حوثیوں کی سپریم سیاسی کونسل کے رکن تھے۔
دوسری طرف یمنی وزارت دفاع نے اسرائیلی حملوں میں قیادت کےنشانہ بننے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے غزہ میں نسل کشی اورفلسطینیوں کوفاقہ کشی سے مارنےوالوں کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کااعلان کیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:آج سے 2 ستمبر تک بارشیں ہی بارشیں:محکمہ موسمیات نے خبردارکردیا
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے آج تازہ حملوں میں حوثیوں کے اہداف اور حوثی اکثریتی جماعت انصار اللہ کے متعدد رہنماؤں کو نشانہ بنانےکا دعویٰ کیاتھا،اسرائیلی فوج نے یمن پر 4 روز قبل بھی فضائی حملے کیے تھے جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور90 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔