کراچی میں شارع فیصل پر شیر آگیا 

Aug 29, 2023 | 19:35:PM
 کراچی میں شارع فیصل پر شیر آگیا 
کیپشن: شیر سڑک پر گھوم رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی کی شارع فیصل پر ایک شیر آگیا جسے دیکھ کر شہری حیران رہ گئے۔

 شارع فیصل پر عائشہ باوانی کالج کے قریب شیر  ٹہلتا ہوا ایک عمارت کی پارکنگ میں پہنچ گیا، پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے، شیر کو دیکھنے کے لیے شہریوں کا بھی رش لگ گیا۔

شارع فیصل پر عائشہ باوانی کالج کے سامنے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

پولیس کے مطابق گاڑی کے ذریعے شیرکو منتقل کیا جا رہا تھاکہ شیرگاڑی سے باہر نکل آیا، پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)

پولیس نے شیر کے مالک کو گارڈن کے علاقے سے گرفتار کرلیا ہے، شیر کے مالک نے پولیس کو بتایا کہ شیر بیمار تھا اور  اسے ڈاکٹر کے پاس لے جایا جارہا تھا کہ یہ واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے طلب کرنے پر  وائلڈ لائف حکام موقع پر پہنچے، اس موقع پر شیر کے رکھوالے بھی آگئے جنہوں نے شیر کو قابو کرکے پنجرے میں منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کا تحریری فیصلہ جاری، عدالت کے اہم ریمارکس