توشہ خانہ کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کا تحریری فیصلہ جاری

Aug 29, 2023 | 17:50:PM
توشہ خانہ کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کا تحریری فیصلہ جاری
کیپشن: چیئرمین پی ٹی آئی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق)چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے آٹھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بنچ نے فیصلہ جاری کیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ کی جانب سے تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا معطل کی جاتی ہے،ٹرائل کورٹ نے الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن کی کمپلینٹ پر سزا کا فیصلہ سنایا،سزا معطلی کے فیصلے میں سپریم کورٹ کے قائم علی شاہ کیس کا حوالہ بھی شامل ہے۔
تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ ضروری نہیں کہ ہر کیس میں سزا معطل ہو،سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ ضمانت دینا یا انکار کرنا ہائیکورٹ کی صوابدید ہے،اس کیس میں دی گئی سزا کم دورانیے کی ہے، عدالت سمجھتی ہے کہ درخواست گزار سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی کا حقدار ہے۔
اسلام اباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سزا معطلی کی درخواست منظور کر کے پانچ اگست کو ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کیا جاتا ہے، درخواست گزار کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے داخل کرانے پر ضمانت پر رہا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میں پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارتی ٹیم کوبڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر