پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اہم خبر

Aug 29, 2022 | 21:12:PM
عالمی منڈی، خام تیل، قیمتوں میں کمی، اوگرا
کیپشن: پٹرول پمپ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی پر اوگرا نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ کا آغازکردیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت 100.99 ڈالرفی بیرل تک ہوگئی ہے جبکہ برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 100.99 ڈالرفی بیرل ہے، ڈبلیوٹی آئی منڈی میں خام تیل کی قیمت 93.06 ڈالرفی بیرل ہے ۔
ذرائع کے مطابق اوگرا نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ کا آغازکردیاہے، پٹرولیم مصنوعات سے متعلق اوگرا 2 تجاویز حکومت کو بھجواے گا۔
 ذرائع اوگراکا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ میں عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا،گزشتہ 15 دن میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 90 ڈالر فی بیرل تک رہیں، عالمی منڈیوں کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کی تجویز دی جائے گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی تجویزکی جا سکتی ہے۔
ذرائع کا کہناتھا کہ ٹیکسز بڑھانے کی صورت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کی تجویز دی جاے گی،عالمی منڈیوں کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت نہیں بنتا، ذرائع کا مزید کہناتھا کہ اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی حتمی تجاویز 30 اگست کو حکومت کو بھجوائے گا، وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے 31 اگست کوپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فیصلہ کرے گی، پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کو دیکھ کر دلی دکھ ہوا،نریندر مودی