کراچی میں امتحانات مذاق، میٹرک، انٹر کے بعد کیمبرج کا پرچہ بھی آؤٹ ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( زبیر راشد)کراچی میں امتحانات مذاق، میٹرک، انٹر کے بعد کیمبرج کا پرچہ بھی آؤٹ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق میٹرک کے پرچے آؤٹ ہونے کے بعد کیمبرج سسٹم اے ایس ریاضی کا پرچہ بھی لیک ہوگیا۔پرچہ رات تین سے چار بجے درمیان مارکیٹ میں آیا۔ پرچہ Redit aap کے ذریعے سیل آؤٹ کیاگیا۔
اس کے سوشل میڈیا اور واٹس ایپ کے ذریعے سوشل میڈیا پر پھیل گیا۔۔ pure math 1 کے پیپر کا کوڈ ,9707 تھا۔
کیمبرج سسٹم کے تحت مئی جون سیشن کے امتحانات جاری ہیں۔کیمبرج سسٹم کی کنٹری ہیڈ عظمی یوسف سے متعدد مرتبہ رابطہ کیا گیا۔
تاہم فون اور ؤاٹس ایپ پر رابطہ نہ ہونے کے سبب ان کا موقف سامنے نہ آسکا۔کیمبرج سسٹم کا موقف جب بھی سامنے آئے گا وہ من وعن نشر کیاجائے گا۔