ایران جنگ پر امریکہ کے 25 ارب ڈالر اس جنگ پر خرچ ہو چکے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایران کے ساتھ امریکہ کی جنگ پر لاگت مسلسل برھ رہی ہے۔ اب کہا جا رہا ہے کہ امریکہ کے 25 ارب ڈالر اس جنگ پر خرچ ہو چکے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پینٹاگون کے چیف فنانشل آفیسر نے کہا کہ ایران جنگ پر اب تک 25 بلین ڈالر لاگت آئی ہے۔
وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ کانگریس کے ڈیموکریٹس "ہمارے سامنے سب سے بڑے مخالف ہیں"۔
پیٹ ہیگستھ نے آج بدھ کو ایران کے خلاف جنگ کے دوران پہلی بار قانون سازوں کے سوالات سے انکار کیا۔
اس دوران ہی پینٹاگون کے چیف فنانشل آفیسر نے ڈیموکریٹس کا مطالبہ پورا کرتے ہوئے ایک تفصیل جاری کی، جس میں کہا گیا کہ ایران جنگ پر تقریباً 25 بلین ڈالر لاگت آئی ہے اور بھی خرچہ جاری ہے۔
ہیگستھ نے ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی کو بتایا کہ اگلے سال پینٹاگون کے بجٹ کو 1.5 ٹریلین ڈالر تک بڑھایا جائے گا۔ ہیگستھ نے کہا کہ بجٹ میں یہ ضروری اضافہ "دنیا کی سب سے طاقتور اور قابل فوج کو برقرار رکھے گا۔"
یہ بھی پڑھیں: بندرگاہوں کی ناکہ بندی؛ ایرانی ریال کی ویلیو میں مزید شدید کمی