پی ایس ایل الیون؛ حیدر آباد نے ملتان سلطانز کو الیمینیٹ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پہلے چار میچ مسلسل ہار جانے والی نئی ٹیم حیدر آباد کنگز مین نے نئی ٹیم ملتان سلطانز کو الیمینیٹ کر ڈالا۔ آج پی ایس ایل الیون کے پہلے الیمینیٹر میں حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو 16 ویں اوور میں 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔
پاکستان سپر لیگ کے سیزن الیون کا سب سے زیادہ سنسنی خیز میچ قذافی سٹیڈیم میں حیدر آباد کنگز مین اور ملتان سلطانز کے مابین ہوا۔ یہ پلے آف راؤنڈ کا پہلا الیمینیٹر میچ ہے۔ جو ٹیم ہاری اس کا کھیل آج شب ہی ختم ہو جانا تھا۔ ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کی اور 159 رنز بنائے۔ سلطانز کی 9 وکٹیں اس کوشش میں کام آئیں۔ حیدر آباد نے 162 رنز صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 15.2 اووروں میں ہی پورے کر لئے۔
پلئیر آف دی میچ
آج فرسٹ الیمینیٹر میچ میں پلئیر آف دی میچ ایوارڈ حیدر آباد کے اوپنر معاذ صداقت کو ملا۔
صاحبزادہ فرحان کو 2 لاکھ روپے کا ایوارڈ ملا، بہترین کیچ لینے پر عاکف جاوید کو ایوارڈ ملا۔
حیدر آباد کی بیٹنگ
حیدر آباد کنگز مین کے کیپٹن اوپنر مورنوس لیبوشین آج دوسرے اوور کی آخری بال پر آؤٹ ہو گئے۔ لیبوشین نے 2 چوکے مار کر 9 گیندوں سے 11 رنز بنائے۔
اس کے بعد معاذ صداقت اور عثمان خان 11 ویں اوور تک وکٹ پر ڈٹے رہے۔
عثمان آؤٹ ہوئے تو ان کا سکور 64 تھا۔ انہوں نے یہ مجموعہ 8 چوکے اور 3 چھکے مار کر بنایا۔
معاذ صداقت نے بھی 64 ہی رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ واپس آئے۔ انہوں نے 33 بالز سے یہ سکور بنانے کے لئے 4 چوکے مارے اور 4 ہی چھکے مارے۔
صائم ایوب نے 15 رنز 15 گیندوں سے بنائے۔

ملتان سلطانز کی باؤلنگ

ٹاس جیت کر بڑا فیصلہ
حیدر آباد کنگز مین کے کیپٹن مورنوس لیبوشین کا ستارہ آج شام بھی عروج پر دکھائی دیا۔ لیبوشین اس مشکل میچ کا ٹاس جیت گئے اور مخالف ٹیم کے لئے اپنی مرضی کا میدان منتخب کرنے کی سہولت ان کو مل گئی۔
لیبوشین نے ملتان سلطانز کے کیپٹن کو پہلے بیٹنگ کرنے کی آٖر کر دی۔ حیدر آباد ٹارگٹ کو چیز کریں گے۔

ملتان سلطانز کی بیٹنگ
پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 11 کے پہلے ایلیمینیٹر میں ملتان سلطانز نے حیدر آباد کنگز مین کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف دیا۔
ملتان سلطانز کا آغاز بہت سست رہا۔
سٹیو سمتھ 10 گیندوں سے 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تب سلطانز کا مجموعہ 28 تھا۔
دوسرے اوپنر صاحبزادہ فرحان مزید 2 رنز کے اضافہ کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 12 گیندوں سے 15 رنز بنائے۔
36 رنز کے مجموعے پر جوش فلپی بھی آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 6 رنز بنائے۔
کیپٹن ایشٹن ٹرنر نے اوپر تلے دو وکٹین گرنے کے بعد سنبھل کر بیٹنگ کی لیکن وہ 7 گیندوں سے 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
چوتھی وکت 51 کے مجموعہ پر گری تھی، پانچ وکٹیں گریں تو سلطانز کا سکور 52 تھا۔ عرفات منہاس ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
85 رنز کے مجموعہ پر نواز آؤٹ ہو گئے اور 93 سکور پر عمران بھی آؤٹ ہو گئے۔
114 رنز پر پیٹر سڈل بھی آؤٹ ہو گئے۔
تب سلطانز کا انجام ہولناک نظر آ رہا تھا لیکن شان مسعود ایک اینڈ پر چٹان بن کر ڈٹے ہوئے تھے۔ وہ آج ناٹ آؤٹ واپس آئے۔
شان نے 46 گیندوں سے 69 رنز بنائے۔ ان کی بیٹنگ سے آخری چار اوورز میں سلطانز کا سکور 169 تک پہنچنا ممکن بنایا لیکن یہ بیٹنگ سلطانز کو آج کا میچ جیتنے کی پوزیشن میں نہ لا سکی۔
فیصل اکرم 4 رنز پر رن آؤٹ ہوئے اور اسمٰعیل 1 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ واپس آئے۔

حیدر آباد کنگز مین کی باؤلنگ
حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے محمد علی، حنین شاہ اور عاکف جاوید نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

گزشتہ میچوں میں پرفارمنس
پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن الیمینیٹر میچ میں غیر متعلق ہو چکی ہے لیکن اس سے یہ اندازہ ہو سکتا ہے کہ اب تک ملتان سلطانز کی پرفارمنس حیدر آباد کنگز مین کی نسبت قدرے بہتر رہی ہے۔ سلطانز کے پوائنتس ٹیبل پر 12 پوائنٹ ہیں اور حیدر آباد کے 10 پوائنٹ ہیں لیکن اپنا گزشتہ میچ حیدر آباد نے 103 رنز سے جیت لیا تھا اور ملتان سلطانز اپنے گزشتہ 2 میچ ہارنے کے بعد آج نسبتاً ہائی مورال کے ساتھ کھیل رہے حیدر آباد کے سامنے آ رہے ہیں۔

حیدرآباد کنگز مین کی پلئینگ الیون
حیدر آباد کنگز مین میں مارنس لیبوشین (کپتان)، معاذ صداقت، صائم ایوب ،عثمان خان اور کوشال پریرا کے ساتھ گلین میکسویل ، عرفان نیازی ، حسان خان ،حنین شاہ، محمد علی اور عاکف جاوید ٹیم میں شامل ہیں۔
ملتان سلطانز کے گیارہ کھلاڑی
آج پی ایس ایل الیون میں اپنا اہم ترین میچ کھیلنے کے لئے ملتان سلطانز نے ایشٹن ٹرنر (کپتان)، صاحبزادہ فرحان، سٹیو سمتھ ، شان مسعود ، جوش فلپے، محمد نواز، عرفات منہاس، محمد عمران، پیٹر سڈل، فیصل اکرم اور محمد اسماعیل کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔