شہبازشریف سے وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ملاقات، ترقیاتی کاموں پر بریفنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے ملاقات کی، جس میں وزارت ریلوے سے متعلقہ امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی نے وزیراعظم کو ریلوے کے مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت، اصلاحاتی اقدامات اور جاری ترقیاتی کاموں سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ریلوے میں عوامی سہولیات کی فراہمی اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسافروں کے لیے بہتر اور محفوظ سفری سہولیات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، انہوں نے ریلوے میں فریٹ سروس کو مزید مؤثر اور فعال بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی سے ایرانی بندرگاہ چاہ بہار میں 20 سےزائد جہاز پھنس گئے: سینٹکام
وزیراعظم نے پاکستان ریلوے کی جانب سے مسافروں کی سہولت کے لیے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔