آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کیلئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان

Apr 29, 2026 | 09:37:AM
آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کیلئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، ایمیلیا کر 15 رکنی ٹیم کی قیادت کریں گی۔

صوفی ڈیوائین اور سوزی بیٹس بھی اسکواڈ میں شامل ہیں،صوفی ڈیوائین اور سوزی بیٹس آخری مرتبہ ورلڈ کپ کھیل رہی ہیں، ورلڈ کپ کے بعد دونوں کرکٹرز ریٹائر ہوجائیں گی۔

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 12 جون سے انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:انٹرنیٹ پر بڑا خطرہ؟عالمی سطح پر ہلچل مچ گئی

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ ویمن ٹیم انگلینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز بھی کھیلے گی۔