مجھ پر صرف ریڈ بال کا کھلاڑی ہونے کا ٹیگ پتہ نہیں کس نے لگایا:خرم شہزاد

Apr 29, 2025 | 23:42:PM
مجھ پر صرف ریڈ بال کا کھلاڑی ہونے کا ٹیگ پتہ نہیں کس نے لگایا:خرم شہزاد
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بائولر  خرم شہزاد نے کہا ہے کہ مجھ پر صرف ریڈ بال کا کھلاڑی ہونے کا ٹیگ پتہ نہیں کس نے لگایا۔

ملتان سلطان کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ کسی بھی کھلاڑی پر کوئی بھی ٹیگ نہیں لگانا چاہئے۔

انھوں نے کہا کہ میں وائٹ بال کھیلنے کے لیے دستیاب ہوں، ڈومیسٹک کرکٹ میں وائٹ بال کرکٹ میں اچھی پرفارمنسز دی ہیں۔ 

محمد عامر نے دنیا کی ہر لیگ کھیلی ہے تو ان سے باتیں پوچھتا رہتا ہوں، میرا یہی پلان ہے کہ پاکستان کیلئے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے بھی کھیلنا ہے۔

فاسٹ بائولر نے کہا کہ میرا اس وقت پورا دھیان پی ایس ایل پر ہے، جب اگلی سیریز آئے گی اس کے بارے میں تب سوچیں گے،ابھی سلیکٹرز کی جانب سے میسج ملا ہے کہ تیار رہنا ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ جب سے لاہور آئے ہیں تو ٹیم اچھا پرفارم کررہی ہے، انجری فاسٹ باولر کی زینت ہے لیکن اب انجری سے نجات حاصل کرلی ہے۔

خرم شہزاد نے کہا کہ بابر اعظم اور سعود شکیل دونوں کی کپتانی بہت اچھی ہے کوئی خاص فرق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ہضم کرنا مشکل ہے کہ کئی فائنل کھیلنے والی ٹیم نے مایوس کن کھیل پیش کیا:محمد وسیم