ہضم کرنا مشکل ہے کہ کئی فائنل کھیلنے والی ٹیم نے مایوس کن کھیل پیش کیا:محمد وسیم

Apr 29, 2025 | 23:29:PM
ہضم کرنا مشکل ہے کہ کئی فائنل کھیلنے والی ٹیم نے مایوس کن کھیل پیش کیا:محمد وسیم
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)ملتان سلطانز کے اسسٹنٹ کوچ محمد وسیم نے کہا کہ یہ ہضم کرنا بہت مشکل ہے کہ مسلسل کئی فائنل کھیلنے والی ٹیم نے مایوس کن کارکردگی دکھائی ہے۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں ںے کہا کہ ٹیم کی پرفارمنسز سے کافی مایوسی ہوئی، ہم نے سب سے بہترین دستیاب آپشنز پک کیے تھے۔

اسسٹنٹ کوچ کے مطابق ہم نے بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں اچھا پرفارم نہیں کیا، یہ اتنی اچھی پچ نہیں تھی  کہ 200 رنز کرتے ، آج بیٹرز کو پچ پر ٹائم لینا چاہیئے تھا انہیں لمبا کھیلنا چاہیئے تھا۔

انھوں نے کہا کہ ذاتی پرفارمنس کی بجائے ٹیم کی پرفارمنس زیادہ مفید ہوتی ہے، سب سے آخر میں ہونے کی وجہ باؤلنگ ہے، ہم بیٹنگ میں بھی اچھا نہیں کر سکے مگر باؤلنگ میں کافی کمی تھی۔

محمد وسیم نے کہا کہ جب ٹیم ہار رہی ہوتی ہے تو الزام تراشی جیسی کافی چیزیں آتی ہیں، ہم نے کیچز بھی چھوڑے، بیٹنگ اور باؤلنگ ہر جگہ خامیاں تھیں ۔

انھوں ںے کہا کہ عبید شاہ نے جس طرح پرفارم کیا اس کا مستقبل روشن نظر آرہا ہے، پی ایس ایل ابھی ہمارے لیے ختم نہیں ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے ملتان سلطان کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا