کینیڈا انتخابات، 2 پاکستانی نژاد خواتین اقرا خالد اورسلمیٰ زاہد نے کامیاب حاصل کر لی

Apr 29, 2025 | 23:05:PM
کینیڈا انتخابات، 2 پاکستانی نژاد خواتین اقرا خالد اورسلمیٰ زاہد نے کامیاب حاصل کر لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  کینیڈا میں ہونے والے انتخابات میں 2 پاکستانی نژادخواتین امیدواربھی ووٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک موصول ہونے والے انتخابی نتائج کے مطابق پاکستانی امیدوار بھی ووٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔غیر مصدقہ اور غیر حتمی دستیاب معلومات کے مطابق پاکستانی نژاد خواتین امیدواروں اقرا خالد اور لبرل پارٹی کی سلمیٰ زاہد نے میدان مار لیا ہے ۔ان کے علاوہ لبرل پارٹی کے شفقت علی، یاسر نقوی، سمیر زبیری بھی انتخابی معرکہ جیتنے کے امکانات کافی روشن ہیں۔
 2025 کے الیکشن میں 50 سے زائد پاکستانی نژاد امیدواروں نے مختلف سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ پر حصہ لیا، جن میں لبرل پارٹی، نیو ڈیموکریٹک پارٹی، گرین پارٹی، اور دیگر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:محمد رضوان اوربابر اعظم کی بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے بھی چھٹی کا امکان