پاک فوج نے ایک اور  بھارتی کواڈ کواپٹر مار گرایا

Apr 29, 2025 | 21:18:PM
پاک فوج نے ایک اور  بھارتی کواڈ کواپٹر مار گرایا
کیپشن: تصویر، آئی ایس پی آر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)پاک فوج نے  لائن آف کنٹرول پر  ایک ہی روز میں بھارتی فوج کے 2کواڈ کواپٹر مار گرائے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب جاری ہے،پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے  ستوال سیکٹر پر بھارتی فوج کا ایک اور  کواڈ کاپٹر مار گرایا ہے۔

بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر پاکستانی علاقے میں جاسوسی  کر رہا تھا،مار گرایا جانے والا کواڈ کاپٹر Phantom-4ہے ۔

سیکیورٹی ذرائع اس سے قبل آج  دن کوپاک فوج نے بھارتی 5آسام رجمنٹ کا  ایک اور کواڈ کا پٹر بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں مار گرایا تھا۔

دفاعی ماہرین کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ ایکشنز حالات میں مزید کشیدگی  کا باعث بن رہے ہیں، یہ واقعہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، دفاعی تیاری اور چوکسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

دشمن کی طرف سے اس طرح کی حرکتیں خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ کوششیں ہیں، پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مودی نے پہلگام حملے کا جواب دینے کیلئے بھارتی فوج کو ’فری ہینڈ‘ دے دیا