ٹیکنالوجی کا بھر پور اور مؤثر استعمال حکومت کی ترجیح ہے، وزیر اعظم

Apr 29, 2025 | 15:16:PM
ٹیکنالوجی کا بھر پور اور مؤثر استعمال حکومت کی ترجیح ہے، وزیر اعظم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کا بھر پور اور مؤثر استعمال حکومت کی ترجیح ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 11 سے زائد ممالک کے آئی ٹی ماہرین کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ 2 دہائیوں کی نسبت آج کی ڈیجیٹل دنیا یکسر تبدیل ہوچکی ہے۔ اور ڈیجیٹل دنیا آج تمام شعبوں میں غیر معمولی اثر رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی ایف ڈی آئی فورم ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے لیے بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے۔ اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ٹیکنالوجی کا بھر پور اور مؤثر استعمال حکومت کی ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سٹار کرکٹر کے ریسٹورنٹ نے دھوم مچا دی

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا بڑا تناسب نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ اور پنجاب میں آئی ٹی کے شعبے نے بہت ترقی کی ہے۔ ہم نے نوجوانوں کی فلاح کے لیے منصوبوں کا آغاز بہت پہلے کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہونہار طلبا کو لیپ ٹاپ دیئے گئے۔ اور شعبہ ٹیکنالوجی میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے۔ پاکستانی نوجوان دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ جبکہ زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں سیف سٹی کا تصور پیش کیا گیا۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) میں نوجوانوں کی تعلیم وتربیت کا بڑا منصوبہ بنایا گیا۔