بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار، اپنے ہی فوجیوں پر فائرنگ ، 5 سکھ اہلکار ہلاک

Apr 29, 2025 | 14:06:PM
بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار، اپنے ہی فوجیوں پر فائرنگ ، 5 سکھ اہلکار ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اپنے ہی سکھ فوجیوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 سکھ اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی 2 یونٹوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 5 سکھ فوجی ہلاک ہوئے، یہ واقعہ جاپالہ برج، بارہمولا سیکٹر میں دوران پٹرولنگ پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق 185 بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) جو کہ بارہمولہ میں تعینات ہے، نے 12 بریگیڈ کی 13 سکھ لائٹ انفنٹری رجمنٹ پر فائرنگ کی۔

 یہ بھی پڑھیں:ارشد چائے والا افغانی شہری نکلا ؟  اہم خبر سامنے آ گئی

ذرائع کے مطابق اس واقعے کے بعد 13 سکھ لائٹ انفینٹری کے سکھ جوانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بھارتی فوج میں پائی جانے والی بوکھلاہٹ کی جانب واضح اشارہ ہے، یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں، ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات ہو چکے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاک فوج پر اپنی سرحدوں کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے، بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔