حریم شاہ کے بعدمہوش حیات بھی۔۔ ۔۔۔؟

 مہوش حیات نے شیشہ پیتے ہوئے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ۔مداح سیخ پا

Apr 29, 2022 | 17:35:PM
 شیشہ ۔مہوش حیات۔ویڈیو۔مداح۔دھواں۔حریم شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) ٹک ٹاکر حریم شاہ کے بعدپاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و سپر ماڈل مہوش حیات نے بھی شیشہ پیتے ہوئے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔
اداکارہ مہوش حیات اپنے خیالات، بیانات اور پہناوے سے متعلق کافی بے باک مانی جاتی ہیں، متعدد پلیٹ فارمز پر مختلف ممالک میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی مہوش حیات کی حالیہ ویڈیو نے مداحوں کو غصہ دلا دیا ہے۔ مہوش حیات کی جانب سے گزشتہ شب اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس مں وہ شیشہ (تمباکو) پیتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔ انسٹا گرام پر 4.7 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ موش حیات شیشہ پیتے ہوئے اس کا دھواں بھی ہوا میں اڑا رہی ہیں جس پر مداح سیخ پا نظر آ رہے ہیں۔مداحوں کا مہوش حیات کی ان اسٹوری پر ردِ عمل میں کہنا ہے کہ مہوش حیات کو رمضان کا احترام کرنا چاہیے۔انٹرنیٹ صارفین و مداحوں نے تبصرے میں کہا کہ اگر مہوش حیات شیشہ پی ہی رہی تھیں تو انہیں رمضان میں ایسی ویڈیو اپلوڈ نہیں کرنی چا ہئے تھی۔ 
 یہ بھی پڑھیں۔حریم شاہ بڑی مشکل میں پھنس گئی۔ویڈیو وائرل