بشیر میمن جو بھی بات کر رہا ہے جھوٹ اور لغو ہے، وزیراعظم 

Apr 29, 2021 | 19:15:PM
بشیر میمن جو بھی بات کر رہا ہے جھوٹ اور لغو ہے، وزیراعظم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن جو بھی بات کر رہا ہے جھوٹ اور لغو ہے بشیر کو اس سے پہلے کوئی خاص جانتا تک نہیں تھا۔
وزیراعظم عمران خان سے میڈیا اینکر پرسنز اور سینئر صحافیوں کی ملاقات ہوئی جس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بشیر میمن نے آصف زرداری جے آئی ٹی کیسز پر ایک باراپ ڈیٹ کیا تھا لیکن میں نے کبھی کسی کے بارے میں کیسز بنانے کا نہیں کہا۔
وزیراعظم عمران خان نے سوال کے جواب میں کہا کہ کابینہ میٹنگ میں ضرور کہا کہ خواجہ آصف کیخلاف تحقیقات ہونی چاہئے جبکہ جہانگیرترین کے معاملے میں انصاف ہوگا۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ شوگرسکینڈل کی تحقیقات کرنےوالی ٹیم میں تبدیلی نہیں کی گئی ڈاکٹر رضوان کوہٹایا نہیں ابوبکر خدابخش بھی ان کے ساتھ ہوں گے، معاملے میں شہزاداکبر کو بھی سائیڈلائن نہیں کیاگیا، علی ظفردیکھیں گے کہ کہیں کوئی اثرورسوخ تواستعمال نہیں کررہا۔

یہ بھی پڑھیں:  تاریخ میں عمران کو کشمیر فروش حکمران کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔۔بلاول