این اے 249 ۔۔ ووٹنگ کا وقت ختم ۔۔ گنتی شروع 

Apr 29, 2021 | 17:17:PM
 این اے 249 ۔۔ ووٹنگ کا وقت ختم ۔۔ گنتی شروع 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں ضمنی الیکشن کے لئے ووٹنگ کا وقت ختم ہوگیا اور گنتی کا عمل شروع ہو گیا۔نجی ٹی وی نے کے مطابق پہلا نتیجہ بھی آگیا جس میں مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل آگے ہیں۔

حلقے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا وقت صبح 8 بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔پولنگ اسٹیشنز کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئ ۔
 پولیس اور رینجرز کے جوان پولنگ اسٹیشنرز کے باہر اپنی ڈیو ٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ جبکہ پولنگ کے باعث حلقے میں عام تعطیل تھی۔ قومی اسمبلی کے حلقے 249کے لئے تحریک انصاف، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پاک سر زمین پارٹی کے امیدوار میدان میں ہیں۔جبکہ 18 آزاد امیدواروں نے بھی ضمنی الیکشن میں حصہ لیا۔ تحریک انصاف کے امجد اقبال، مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل، پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل اور پاک سرزمین پارٹی کے مصطفیٰ کمال اور اس کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان کے حافظ محمد مرسلین بھی امیدوار تھے۔یاد رہے کہ این اے 249 کی نشست فیصل واوڈ کے سینیٹر بننے کے باعث خالی ہوئی تھی۔