کابینہ کمیٹی برائے تصفیہ قانون سازی امور کا اجلاس ، ضروری ترامیم اور سفارشات شامل کرنے کی ہدایت

Sep 28, 2026 | 18:15:PM
کابینہ کمیٹی برائے تصفیہ قانون سازی امور کا اجلاس ، ضروری ترامیم اور سفارشات شامل کرنے کی ہدایت
کیپشن: اعظم نذیر تارڑ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے تصفیہ قانون سازی امور کا اجلاس ہوا،اجلاس میں متعلقہ وزارتوں، محکموں اور ڈویژنز کے اعلیٰ حکام نے شرکت  کی،کمیٹی نے اپنے سامنے پیش کردہ مختلف قانونی و انتظامی معاملات کا جائزہ لیا۔

اعلامیہ کے مطابق کمیٹی نے مختلف قانونی و انتظامی معاملات پر متعلقہ وزارتوں کو ضروری ترامیم اور سفارشات شامل کرنے کی ہدایت کردی،کمیٹی نے ایف آئی اے ایکٹ 1974 میں مجوزہ ترامیم کو اپنی سفارشات اور ضروری ترامیم شامل کرنے سے مشروط کرتے ہوئے منظور کر لیا،کمیٹی نے پاکستان پینل کوڈ 1860 اور ضابطۂ فوجداری 1898 میں مجوزہ ترامیم کو ضروری ترامیم اور سفارشات شامل کرنے سے مشروط کرتے ہوئے منظور کر لیا۔

اعلامیہ کے مطابق کمیٹی نے سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں مجوزہ ترامیم کو ضروری ترامیم شامل کرنے سے مشروط کرتے ہوئے منظور کر لیا،کمیٹی نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ترمیمی بل 2026 کا معاملہ موخر کر دیا،کمیٹی نے امیگریشن رولز 1979 میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دے دی، نیشنل ہائی وے سیفٹی آرڈیننس 2000 کے تحت اوورلوڈنگ پر جرمانوں میں اضافے کی تجویز واپس لے لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان سے ملاقات کیلئے 6 نام سامنے آگئے