میکسیکو میں دنیا کے سب سے چھوٹے نایاب کچھوے کی پیدائش

Sep 28, 2025 | 14:02:PM
 میکسیکو میں دنیا کے سب سے چھوٹے نایاب کچھوے کی پیدائش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)میکسیکو کے ایک چڑیا گھر میں دنیا کے سب سے چھوٹے کچھوے کی پیدائش ہوئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو شہر میں واقع گواڈالاجارا چڑیا گھر میں میٹھے پانی میں رہنے والے سب سے چھوٹے ولاٹرا مڈ کچھوے کی پیدائش ہوئی ہے۔

ماہرین نے بتایا ہے کہ یہ کچھوے بڑے ہونے پر بھی صرف 10 اعشاریہ 2 سینٹی میٹر تک بڑھ پاتے ہیں۔

ماہرین نے مزید بتایا کہ کچھوے کی اس نایاب نسل کے حوالے سے بہت زیادہ تفصیلات موجود نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی میں ڈینگی کے وارتیز،مزید 27 مریض سامنے آگئے