راولپنڈی میں ڈینگی کے وارتیز،مزید 27 مریض سامنے آگئے 

Sep 28, 2025 | 13:03:PM
راولپنڈی میں ڈینگی کے وارتیز،مزید 27 مریض سامنے آگئے 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)راولپنڈی میں ڈینگی کے وارجاری ہیں اورگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27  نئے مریض رپورٹ ہوگئے ۔
محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے کُل 10305 مریضوں کی سکریننگ کی گئی جن میں 622 ڈینگی کنفرم مریض آئے، رواں سال اب تک ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔
ڈینگی کے 58 کنفرم مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی تعداد 1499 ہے جو اب تک 52 لاکھ 87 ہزار  353 گھروں کی چیکنگ کرچکی ہیں۔

 1 لاکھ 54 ہزار879 گھروں میں ڈینگی پازٹیو رنکلے ہیں،1 لاکھ 75 ہزار 464 مقامات سے لاروا ملا جسے تلف کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کل ہوگی
 ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4183 ایف آئی آرز، 1760 بلڈنگ سربمہر اور  3389 چالان درج کیے گئے،ڈینگی لاروا کی موجودگی پر 1 کروڑ  3 لاکھ 55 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔