پاکستان کے نور زمان نے نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

Sep 28, 2025 | 12:21:PM
پاکستان کے نور زمان نے نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کے نور زمان نے کینیڈا میں ہونے والا نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔

ایونٹ کے فائنل میں نور زمان نے سیکنڈ سیڈ مصر کے مصطفیٰ السرطی کو شکست دی۔

نور زمان اور مصطفیٰ السرطی کے درمیان سنسنی خیز میچ 52 منٹ تک جاری رہا۔

پہلے گیم میں متعدد گیم پوائنٹس کے بعد نور زمان 19-17 سے جیتے، دوسرا اور تیسرا گیم نور زمان نے 11-7 اور 11-9 سے جیت کر تین صفر کی فتح مکمل کی۔

کینیڈا میں ہونیوالے پی ایس اے ورلڈ کوپر ایونٹ نیش کپ کی مجموعی انعامی رقم 31250 ڈالرز تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت ایشیا کپ فائنل، جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟