بھارتی باکسر کو شکست، پاکستانی نوجوان نے پہلی بار عالمی چیمپئن شپ جیت لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان کے نوجوان باکسر سمیر خان نے یو بی او یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کو پہلی بار ٹائٹل دلوا دیا۔
تفصیلات کے مطابق یو بی او یوتھ ورلڈ بینٹیم ویٹ چیمپئن کے فائنل میں پاکستانی باکسر نے روایتی حریف بھارت کے بنٹی سنگھ کو فائنل میں چاروں شانے چت کیا۔
52 کلوگرام کیٹگری کے مقابلے میں پاکستانی نوجوان کھیل کے آغاز سے ہی بھارتی کھلاڑی پر حاوی رہا اور پہ در پے حملے کر کے اسے چت کیا۔
میچ کے آغاز پر سمیر خان نے طیارہ گرنے اور 6-0کا اشارہ کیا تو بھارتی باکسر آپے سے باہر ہوگیا اور سمیر خان کو دھکا دیدیا جس کا بدلہ سمیر خان نے باکسنگ رنگ میں لیا اور اس پر تابڑ توڑ حملے کر کے چاروں شانے چت کر ڈالا۔
یہ بھی پڑھیں:‘‘ٹوٹل 60، پھر بھی 0-6‘‘خواجہ آصف کا بھارت کوطنز