طوفانی بارشیں،سیلاب ، جاں بحق افراد کی تعداد 1666 ہو گئی

Sep 28, 2022 | 20:47:PM
طوفانی بارشیں،سیلاب ، جاں بحق افراد کی تعداد 1666 ہو گئی
کیپشن: سیلاب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) این ڈی ایم اے نے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری کردی۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں مزید 3 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی جبکہ ملک بھرمیں جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 1666 ہو گئی۔ملک بھر میں 718 مرد 333 خواتین اور 615 بچے اب تک جان کی بازی ہار گئے،سب سے زیادہ سندھ میں 747 افرد جان کی بازی ہار گئے ۔

ملک بھر میں زخمی ہونے والوں کی کل تعداد 12864 ہوگئی جبکہ اب تک 12 لاکھ 77 ہزار 847 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔جون سے اب تک کل 767418 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں ۔   حالیہ سیلاب و بارش سے کل 13074 کلومیٹر سڑک متاثر ہوئی ہیں اور  11 لاکھ 55 ہزار 844 مال مویشیوں کو سیلاب سے نقصان پہنچا ہے ۔