کورکمانڈرز کانفرنس میں سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی ،طبی عملے کو خراج تحسین

Sep 28, 2022 | 15:48:PM
آرمی چیف,24 نیوز,آئی ایس پی آر
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آرمی چیف  کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ،کانفرنس میں ملکی و بیرونی سکیورٹی کی صورتحال پر غور کیا گیا ۔


آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کو سیلاب کی صورتحال اور جاری امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی ،کورکمانڈرز  میں سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا گیا ۔شرکا نے سیلاب متاثرین کی بحالی اور مدد کیلئے ہر ممکن تعاون اور مدد کرنے کا اظہار کیا۔


آرمی چیف نے ہر شخص تک پہنچنے کیلئے فارمیشنز کی تعریف کی، آرمی چیف نے آرمی ڈاکٹرز اور طبی عملے کی جانب سے متاثرین کے علاج اور خدمات کو سراہا،آرمی چیف نے بچوں اور خواتین کے علاج سے متعلق بھی پاک فوج کی تعریف کی۔