پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز: پانچواں میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا

Sep 28, 2022 | 09:38:AM
پاک انگلینڈ ٹی ٹونٹی سیریز: پانچواں میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 7 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواں میچ پاکستان کے معیاری و قت کے مطابق آج شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔ 

اس سلسلے میں گزشتہ روز پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں لاہور  پہنچ چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: قذافی سٹیڈیم میں ڈینگی مچھر کے خاتمہ کیلئے سپرے

دونوں ٹیموں کے درمیان سات ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز دو دو سے برابرہے۔  پہلے مرحلے میں 4 ٹی ٹونٹی میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے جبکہ دوسرے مرحلے کے 3 ٹی ٹونٹی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ قذافی اسٹیڈیم میں 3 ٹی 20 میچز 28 ستمبر، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔