کرس گیل کا پنجابی لک میں گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔۔ویڈیو وائرل

Sep 28, 2021 | 23:32:PM
کرس گیل،کی،ویڈیو،یو ،ٹیوب،پر وائرل
کیپشن: کرس گیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز  کرس گیل کا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔

تفصیلا ت کے مطابق کرس گیل نے اپنی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر ’پنجابی ڈیڈی‘ گانے کی آڈیو جاری کی تھی اب گزشتہ روز انہوں نے گانے کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کی۔

انہوں نے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر گانے کی ریلیز کا اعلان کیا اور ایک مختصر ویڈیو بھی پیغام کے ساتھ شیئر کی۔ویڈیو میں کرس گیل کو پنجابی انداز میں دیکھا جا سکتا ہے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرس گیل نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مداحوں کو اطلاع دی کہ ان کا گانا ریلیز ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکرز حریم شاہ اور صندل خٹک پھر ایک ساتھ ۔۔ ویڈیو وائرل